4 روز سے بند موٹر ویز،ہرطرح کی ٹریفک کے لیے بحال

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے سبب گذشتہ چار دن سے بند تمام موٹر ویز کو ہر طرح کے ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔موٹر وے حکام کے مطابق اسلام آباد تا لاہور موٹر وے ایم 2،ایم 3، ایم 4 ،ایم 5 اور لاہور سیالکوٹ موٹر وے تمام ٹریفک کے لئے کھول دی گئی ہیں دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد نے بھی شہر کی تمام بند شاہراؤں کو کھولنے اور سڑکوں کو کلئیر کرنے کی ہدایات جاری کردی  ہیں۔