احتجاج ختم ہونے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں3 ہزارپوائنٹس کا اضافہ

کراچیٖ: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری احتجاج کے سبب اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے بعد سرمایہ داروں کے لئے اچھی خبریں ملنا شروع ہوگئیں۔ احتجاج کے خاتمے کے بعد ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ ابتدائی سیشن میں ہنڈریڈ انڈیکس 3 ہزار پوائنٹس اضافے کے بعد 98 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں امن و استحکام کی بدولت ہی معاشی منڈیاں ترقی کرسکتی ہیں۔