وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا
قیمت میں اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 252 روپے 10 پیسے ہو گئی
ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 29 پیسے اضافے کے بعد فی لیٹر نئی قیمت 258 روپے 43 پیسے مقرر
ساتھ ہی لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 48 پیسے،مٹی کے تیل کی قیمت میں 62 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے 15 دسمبر تک ہوگا