واضح اعلان کرتے ہیں، ہماری منزل دمشق ہے، ابو محمد الجولانی

شام میں گزشتہ چند ماہ سے جاری لڑائی میں تیزی آگئی، صدر بشار الاسد کی فورسز کو بہت سے علاقوں میں پیچھے ہونا پڑ رہا ہے، باغیوں کی حمص شہر کی جانب تیزی سے پیش قدمی جاری ہے۔

شامی باغیوں نے ایک اورشہر درعا پر قبضہ کرلیا ہے، شامی فوج کا باغیوں سے معاہدہ کے تحت انخلا ، اعلیٰ سیکیورٹی اور فوجی افسران کو دمشق جانے کے لیے محفوظ راستہ فراہم کیا گیا۔

شامی باغی اتحاد اور تحریر الشام گروہ کے سربراہ ابو محمد الجولانی نے کہا ہے کہ ان کی منزل دمشق ہے۔ واضح رہے کہ باغی شام کے صوبے حلب میں صدر بشارالاسد کی رہائش گاہ پر بھی قبضہ کر چکے ہیں۔