محکمہ تعلیم سندھ نے تعلیمی سیشن 2025 یکم اپریل سے شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے موجودہ سیشن کا سلیبس 25 فیصد کم کر دیا اور رواں سیشن کے پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات کے علاوہ میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات بھی صرف 75 فیصد سلیبس سے لینے کا فیصلہ کیا ۔گرمی کی چھٹیاں یکم جون سے 31جولائی،سردی کی تعطیلات 22 سے 31 دسمبر تک ہونگی۔ جبکہ میٹرک امتحانات 15 مارچ جبکہ انٹر کے 15 اپریل سے ہونگے۔
