مقدمات کے اندراج میں ٹھوس شواہد کو نظرانداز کرنے ،ٹال مٹول،تاخیری حربوں پر ایس ایچ او کو معطل کردیا جائے گا، آئی جی سندھ

عوام کو مزید سہولیات پہنانے اور پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے حوالے سے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں اجلاس ہوا۔ جس میں ڈی آئی جیز ہیڈکوارٹرز،آئی ٹی،اے آئی جی ایڈمن،شکایتی سیل،آپریشنز اور پی ڈی آئی ٹی نے شرکت کی۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے مطابق مقدمات کے عدم اندراج سے متعلق عوامی شکایات پر شکایتی سیل متعلقہ ایس ایس پی سے وضاحت طلب کرے گا۔ متعلقہ ایس ایس پی عوامی شکایات پر پولیس کی جانب سے مقدمہ درج نہ کرنے کی وجوہات اورذمہ داروں کا تعین کرکے جواب شکایتی سیل کو بھیجے گا۔

دوسری جانب مقدمات کے اندراج میں ٹھوس شواہد کو نظرانداز کرنے ،ٹال مٹول،تاخیری حربوں پر ایس ایچ او کو معطل کردیا جائے گا۔
ان تمام اقدامات کا عوام کو مزید سہولت پہنچانا ہے۔