پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فری لانسرز کے لیے موبائل نمبر سے وی پی این رجسٹریشن کی سہولت متعارف کرا دی۔ پی ٹی اے کے مطابق فری لانسرز اپنے موبائل ڈیٹا کنکشن پر وی پی این استعمال کے لیے اپنا موبائل نمبر رجسٹر کروا سکتے ہیں۔ سہولت وی پی این رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کے لیے دی گئی ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق اب تک پی ٹی اے کے ذریعے 31 ہزار سے زائد وی پی اینز رجسٹر کیے جا چکے ہیں۔