اسپیس سائنس کی دنیا میںپاکستان نے اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے جدید ہائی ریزولوشن الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ (ای او ۔1) کامیابی سے خلا میں بھیج دیا ہے. چین کے جی چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سےلانچ ہونیوالے اس سیٹیلائٹ میں جدید ترین ٹیکنالوجی اور ہائی ریزولوشن کیمرہ نصب ہے جو دنیا کے کسی بھی مقام کی انِ ڈیپتھ تصاویر فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ای او-1 پانی کے ذخائر کی نگرانی اور معدنیات کی دریافت کے لیےمعاونت فراہم کرے گا۔ اس کے ذریعے ملک کے مختلف علاقوں کی مانیٹرنگ بھی ممکن ہوگی .مذکورہ سیٹلائٹ کومکمل طور پر پاکستان میں ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے۔
