قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی میں ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024 منظور

بل کی حمایت میں 10 جبکہ مخالفت میں 6 اراکین نے ووٹ دیا
اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024 منظور کرلیا، چیئرمین کمیٹی امین الحق کے مطابق مذکورہ بل کی حمایت میں 10 جبکہ مخالفت میں 6 اراکین نے ووٹ دیا.امین الحق کا کہنا تھا کہ کمیٹی کے معاملات جمہوری رویے کے ساتھ چلائے جارہے ہیں، بل کے تحت ڈیجیٹل سوسائٹی اور ڈیجیٹل معیشت کو بڑھانے کی غرض سے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل پیش کیا جارہا ہے.اس موقع پر وزیرمملکت شزہ فاطمہ نے کہا کہ نظام میں شفافیت کے لیے ڈیجیٹل ہونا لازم ہے، بل ایک انفرادی شخصیت کو طاقتور بنائے گا۔اجلاس میں چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے گزارشات پیش کرتے ہوئے پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کو فکس کرنے کا مطالبہ کیا، ان کا موقف تھا کہ حکومت اس اتھارٹی کو 5 ارکان پر مشتمل ادارہ بنالیں، ایک چیئرپرسن اور 4 اراکین صوبوں سے لیں، تعلیمی قابلیت بھی بیچلرز کے بجائے ماسٹر کرلیں۔اجلاس میں‌عمر ایوب نے سلو انٹرنیٹ پر طنز کے نشتر چلائے.