اسلام آباد: ملک بھر میں بچوں کے ساتھ آئے روز پیش آنیوالے زیادتی کے واقعات کو روکنے کے لئے مذکورہ جرائم میں ملوث مجرموں کی ٹیگنگ کا نظام شروع کر دیا گیا ہے.یہ نظام سزا یافتہ مجرموں کی نگرانی میں معاون ثابت ہوگا.تفصیلات کے مطابق اس نظام کے لئے نادرا کی جانب ست خصوصی سافٹ وئیر تیار کیا گیا ہے جسے ملک کے تمام اضلاع میں پراسیکیوشن دفاتر سے منسلک کیا جا رہا ہے۔سافٹ وئیر کے ذریعےسزا یافتہ شخص کی ساری معلومات متعلقہ اداروں کے پاس پہنچ جائیں گی۔حکومت کی جانب سے نظام کو فعال بنانے کے لئے اسلام آباد میں مرکز قائم کر دیا گیا ہے جبکہ تمام صوبے اپنے پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹس کے ذریعے اس کا حصہ ہیں۔
